Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /10اگست ( سیاست نیوز ) آوٹر رنگ روڈ پر پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دو افراد کی شناخت ظہیر اور شکیل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ یہ دونوں اپنی کار میں شمش آباد سے متنگی ضلع سنگاریڈی آرہے تھے کہ آوٹر رنگ روڈ علاقہ ویلی میلہ ولیج جو بی ڈی ایل بانور پولیس اسٹیشن حدود کے تحت آتا ہے ایک نامعلوم گاڑی نے ان کی کار کو ٹکر دے دی اس حادثہ میں دونوں فوت ہوگئے ۔ ظہیر کا تعلق تاڑبن علاقہ سے بتایا گیا ہے جبکہ سید شکیل متنگی علاقہ میں پان شاپ کا مالک بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT