Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں رکشاراں کی موت

سڑک حادثہ میں رکشاراں کی موت

حیدرآباد /24 مئی ( سیاست نیوز ) یاچارم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے آٹو رکشا راں فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ شخص جنگایا جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ سرورنگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ 21 مئی کے دن یہ شخص آٹو میں جارہا تھا کہ مخالف سمت سے تیز رفتار موٹر سائیکل آٹو سے ٹکرا گئی اور جنگایا شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا ۔ پولیس یاچارم مصروف تحقیقات ہے ۔

 

قماربازی میں ملوث 14 نجومی گرفتار
حیدرآباد /24 مئی ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے مشیرآباد علاقہ میں واقع ایک مکان میں قمار بازی میں ملوث 14 افراد جو پیشہ سے نجومی بتائے جاتے ہیں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فورس نے باپوجی نگر مشیرآباد میں کل رات دیر گئے ایک مکان پر دھاوا کیا اور یہاں سے پی کونڈیا ، کلیان سنتوش ، سریگیری پرساد ،آئی پرساد ، ناگاسائی ، سائی بابو ، کے شیواجی ، ماریہ ، ای واسو ، پی سائی ، کے ناگاراجو ، کے بابو اور پی راجو کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 45 ہزار نقد رقم اور 11 موبائل فونس برآمد کرلئے ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدہ افراد پیشہ سے نجومی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT