Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثہ میں زخمی شخص فوت

سڑک حادثہ میں زخمی شخص فوت

یلاریڈی۔/16اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے تما ریڈی کراس روڈ کے قریب بائیک پر سے گرنے پر شدید زخمی شخص دواخانہ میں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ سب انسپکٹر مسٹر سریدھر ریڈی کے مطابق میدک ضلع کے سدا شیو پیٹ منڈل کے چندر پور علاقہ سے تعلق رکھنے والا 30سالہ نرسملو یلاریڈی کے انا ساگر اپنے رشتہ داروں کے ہاں آیا، واپس اپنے آبائی موضع کو جارہا تھا کہ بائیک بے قابو ہوکر گر پڑا۔ اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا اسے سکندرآباد کے گاندھی دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں یہ علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔

TOPPOPULARRECENT