Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سڑک حادثہ میں سابق وزیر زخمی اہلیہ ہلاک

سڑک حادثہ میں سابق وزیر زخمی اہلیہ ہلاک

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کوآپریٹیو بنک کے چیرمین اور سابق وزیر پی وینکٹیشور راؤ حیدرآباد کے مضافات میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوئے جب کہ اس حادثہ میں ان کی اہلیہ اور ڈرائیور ہلاک ہوئے ہیں ۔ منگل کی صبح تکوگوڑہ کے قریب آوٹر رنگ روڈ پر ان کی کار الٹ گئی ۔ پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن حدود میں یہ حادثہ ہوا ۔ یہ لوگ وجئے واڑہ سے حیدرآباد واپس ہورہے تھے ۔ جب ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز رفتار کار کا پچھلا ٹائر نکل جانے سے گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے اظہار تعزیت کیا ۔۔

 

بیوی سے جھگڑے کے بعد
ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد ۔17 مئی ۔ ( سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے علاقہ کاماٹی پورہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 44 سالہ راگھو گوڑ جو پیشہ سے دودھ کا کاروبار کرتا تھا ۔ علاقہ دودھ باؤلی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کا جھگڑا اس کی بیوی راجیہ لکشمی سے ہوا تھا جس نے جھگڑے کے بعد نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT