Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثہ میں شدید زخمی بیٹے کی کیفیت دیکھنے آرہی ماں کی سڑک حادثہ میں موت

سڑک حادثہ میں شدید زخمی بیٹے کی کیفیت دیکھنے آرہی ماں کی سڑک حادثہ میں موت

کلواکرتی۔/22فبروری ، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رمیش نامی نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ بائیک پر کلواکرتی سے راجور اپنے مکان کو واپس ہورہا تھا کہ کلواکرتی کے ڈگری کالج کے پاس سامنے سے آرہی بائیک سے ٹکرانے کے نتیجہ میں رمیش شدید زخمی ہوگیا ان کے دوستوں نے رمیش کی ماں کو فون پر اطلاع دی۔ ماں اپنے بیٹے کو دیکھنے آٹو کے ذریعہ کلواکرتی آرہی تھی کہ آٹو کی کم رفتاری کی وجہ سے جلد بازی میں ماں نے نامعلوم شخص سے لفٹ لیتے ہوئے جب اس مقام پر پہنچی جہاں ان کے بیٹے کا سڑک حادثہ ہوا تھا عین اسی مقام پر نامعلوم شخص کی بائیک حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں رمیش کی ماں لگماں عمر 80سال موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ نامعلوم شخص اپنی بائیک پر فرار ہوگیا۔ رمیش اور ان کے دو دوستوں کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ کلواکرتی ایس آئی جالیندر ریڈی نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT