سڑک حادثہ میں طالب علم ہلاک

   

حیدرآباد۔/26 ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ قیصر نگر میں سڑک حادثہ میں ایک طالب علم ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگا۔ سورارم پولیس حدود میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ پون اور 20 سالہ مندیپ دونوں ڈنڈیگل میں واقع ایک انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تھے اور بللم پیٹ علاقہ میں رہتے تھے دونوں کا تعلق ضلع جگتیال کے دھرما پوری منڈل سے بتایا گیا ہے۔ کل شام دونوں ساتھی کالج سے موٹر سیکل پر واپس ہورہے تھے کہ قیصر نگر میں آگے جانے والی ڈی سی ایم گاڑی کو اوورٹیک کیا اور موٹر سائیکل بے قابو ہونے کے سبب سڑک پر گرپڑے اس دوران پیچھے سے آنے والی ٹپر لاری نے انہیں روند دیا۔ حادثہ میں پون برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ مندیپ زخمی ہے۔ سورارم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع