Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں عراقی طالب علم ہلاک

سڑک حادثہ میں عراقی طالب علم ہلاک

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک عراقی طالب علم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ محمد حاتم جو رویندر نگر تارناکہ علاقہ میں رہتا تھا بغرض تعلیم عراق سے حیدرآباد آیا تھا ۔ کل رات اپنے ساتھی صلاح الدین کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہوگئی۔
اور محمد حاتم برسر موقع ہلاک اور صلاح الدین زخمی ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT