Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں مزدور ہلاک

سڑک حادثہ میں مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔ /11 اگست (سیاست نیوز)  سڑک عبور کرنے کے دوران ایک مزدور حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نلگنڈہ رورل علاقہ سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ یادیا /7 اگست کو اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار اسکوٹر نے اسے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ گاندھی ہاسپٹل میں علاج کے دوران آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ سائبر آباد کی نلگنڈہ رورل پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT