Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / سڑک حادثہ میں مہاراشٹرا کے وزیر ٹرانسپورٹ زخمی

سڑک حادثہ میں مہاراشٹرا کے وزیر ٹرانسپورٹ زخمی

ممبئی ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام) : مہاراشٹرا کے وزیر ٹرانسپورٹ دیواکر راؤ نے آج ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے ۔ ایک ٹورسٹ کار کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگادینے سے یہ گاڑی الٹ گئی ۔ جس کے باعث مخالف سمت سے آنے والی وزیر ٹرانسپورٹ کی گاڑی ٹکرا گئی یہ حادثہ آج دوپہر سنٹرل ممبئی کے علاقہ پیرل میں کملامل برج کے قریب پیش آیا ۔ اس حادثہ میں ریاستی وزیر کی ایک ٹانگ شدید زخمی ہوگئی ۔ انہیں فی الفور جے جے ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔ ٹورسٹ کار کے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا ایک کیس درج کیا گیا ہے ۔ بعد ازاں پولیس نے وزیر ٹرانسپورٹ اور گاڑی میں سوار دیگر افراد کے بیانات ریکارڈ کئے ۔

TOPPOPULARRECENT