Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثہ میں نوجوان جل کر خاکستر

سڑک حادثہ میں نوجوان جل کر خاکستر

آرمور /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں ہوئے سڑک حادثہ میں نوجوان آگ کی لپیٹ میں آکر فوت  ہوگیا ۔ آرمور منڈل کے چیپور دیہات کے قریب قومی شاہراہ 63 پر سے آرمور دیانند نگر سے تعلق رکھنے والا جی بھاسکر موڑتاڑ سے اپنے رشتہ داروں کی دعوت سے واپس ہو رہا تھا ۔ اس اثناء قومی شاہراہ 63 پر ایک ایچر ویان نوجوان کی موٹر بائیک سے ٹکرائی اس حادثہ کی وجہ موٹر بائیک کی پٹرول ٹانک پھٹ جانے کی وجہ گہری آگ ہوئی جس کی وجہ سے اس بائیک کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان جی بھاسکر جلکر راکھ کی مانند ہوگیا ۔ اس حادثہ کے قریب پانی نہ ہونے کی وجہ سے کوئی اس آگ پر قابو نہ پاسکے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے چند منٹوں میں یہ نوجوان آگ کی نذر ہوگیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع پاکر سب انسپکٹر محمد یقوب موقع واردات پر پہونچے اس طرح اس جلی ہوئی نعش کو سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ متوفی کے پاس سے پیان کارڈ ملنے کی وجہ سے اس کی آرمور دیانند نگر متوطن کی حیثیت سے شناخت کی گئی اور بتایا کہ اس کی شادی چار سال قبل ہوئی متوفی کو بیوی ماں باپ کے علاوہ تین بہنیں ہیں سب انسپکٹر نے آگے بتایا کہ ایچر ویان کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا لیکن اس کا ڈرائیور فرار ہونے کی بات بتائی ۔ کیس رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔

 

سلطان آباد میں سرقہ کی واردات
سلطان آباد /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سلطان آباد مستقر سپنا کالونی کے ڈوڈلو سندیپ کے گھر چوری ہوئی جس میں ساڑھے سات تولے سونا پندرہ تولے چاندی اور نقد چار ہزار آٹھ سو روپئے چوری ہوگئے ۔ پولیس کی اطلاع کے مطابق سندیپ اور اس سارا خاندان کمان پور منڈل کے موضغ بیگم پیٹ تقریب میں گئے ہوئے تھے ۔ پیر کی رات واپس ہونے پر دیکھا کہ ان کے گھر کے قفل ٹوٹے ہوئے تھے اور الماری کے قفل بھی ٹوٹے پائے گئے ۔ الماری میں ساڑھے سات تولے سونا پندرہ تولے چاندی چار ہزار آٹھ سو روپئے نقد غائب تھے ۔ سندیپ نے فوراً پولیس سرکل انسپکٹر سرینواس کو درخواست دی ۔ سرکل انسپکٹر سرینواس اور سب انسپکٹر اندرا سینا ریڈی نے سندیپ کے گھر پہونچ کر معائنہ کیا ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT