Wednesday , July 26 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں نوجوان لڑکے کی موت

سڑک حادثہ میں نوجوان لڑکے کی موت

شمس آباد 19 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں ٹول گیٹ کے قریب لاری کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب موتی کرشنا 19 سالہ شاکن مہیشورم منڈل سڑک عبور کررہا تھا کہ ایگزٹ نمبر 16 کے قریب ایک تیز رفتار لاری نمبر HR47C-4281 نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں موتی کرشنا شدید زخمی ہوگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ شمس آباد سب انسپکٹر محمد خلیل پاشاہ نے مقدمہ درج کرلیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT