سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد۔ سکندرآباد تاڑبن بوئن پلی میں سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک موٹر سیکل پر تین افراد جارہے تھے کہ تاڑبن چوراہے پر حادثہ کا شکار ہوگئے جس کے نتیجہ میں 24 سالہ دھرمیندر، 23 سالہ دیپک اور 23 سالہ کمار جن کا تعلق مدھیہ پردیش سے بتایا گیا ہے شدید زخمی ہوگئے اور انہیں دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر دھرمیندر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔