Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں کار کی زد میں آکر ایک شخص فوت

سڑک حادثہ میں کار کی زد میں آکر ایک شخص فوت

حیدرآباد 15 جنوری (سیاست نیوز) ونستھلی پورم علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص کار کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ بی سری رام جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، ونستھلی پورم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے جس کا آبائی مقام نلگنڈہ تھا۔ 12 جنوری کے دن یہ شخص اپنی موٹر سیکل پر چنتل کنٹہ علاقہ سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتار انووا کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT