Wednesday , September 20 2017
Home / عرب دنیا / سڑک حادثہ میں 15 افراد ہلاک

سڑک حادثہ میں 15 افراد ہلاک

ریاض ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ٹرک اور بس کے تصادم میں 15 افراد ہلاک اور 60 افراد زخمی ہوگئے۔ سعودی ہلال احمر کے ترجمان نے یہ بات بتائی۔ سڑک حادثہ دارالخلافہ ریاض اور القاسم کے درمیان واقع سڑک پر رونما ہوا۔ تصادم کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ بس فوری طور پر شعلہ پوش ہوگئی۔ ترجمان عبداللہ المربع نے یہ بات بتائی اور مزید کہا کہ اس وقت بچاؤ کاری کیلئے دو ہیلی کاپٹرس خدمات انجام دے رہے ہیں جہاں زخمیوں کو بس سے نکالا گیا جن میں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT