Wednesday , July 26 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک

سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک

حیدرآباد /12 جولائی ( سیاست نیوز ) کیسرا پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ مکیش اور اس کا ساتھی کل رات موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ سڑک کنارے رکی ہوئی لاری کو ٹکر دے دی پولیس کے مطابق موٹر سائیکل کی رفتار کافی تیز تھی جس کے سبب دونوں شدید زخمی ہوگئے ۔ جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ گاندھی جنرل ہاسپٹل میں فوت ہوگئے ۔ پولیس کیسرا نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ایک خاتون کی مشتبہ موت
حیدرآباد /12 جولائی ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ تاہم خاتون کے والدین کا الزام ہے کہ ان کی بیٹی کو داماد نے قتل کردیا اور خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں 22 سالہ خاتون پرشانتی کی مشتبہ حالت میں موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پرشانتی کی شادی بالو سے 8 ماہ قبل ہوئی تھی اور یہ شخص اپنی بیوی کو کافی ہراساں و پریشان کرتا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT