Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / سڑک حادثہ میں 3 نیپالی ہلاک

سڑک حادثہ میں 3 نیپالی ہلاک

لکھیم پوری کھیری ( اترپردیش ) ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پیلی بھیت بستی روڈ پر ایک ٹہری ہوئی لاری سے ایک تیز رفتار منی بس کے ٹکرانے کے باعث 3 نیپالی ہلاک اور دیگر 24 زخمی ہوگئے جب کہ اس بس میں 29 مسافرین سوار تھے ۔ یہ بس ہماچل پردیش میں سولان سے روپید ہیدا کی سمت جارہی تھی کہ سیسیا گاؤں کے قریب ایک پٹرول پمپ سے متصل سڑک پر ٹہری ہوئی لاری سے آج صبح متصادم ہوگئی ۔ مہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی لیکن ان کا تعلق نیپال میں پیر پور سے بتایا جاتا ہے ۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں 6 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ اس حادثہ کی وجہ سے نیپالی ڈرائیور کی لاپرواہی بتائی جاتی ہے جو کہ اس حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT