Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں 5 افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثہ میں 5 افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 51 سالہ محمد حسین جہانگیر جو پیشہ سے سرکاری ملازم ، ایم کے نگر علاقہ کے ساکن بتائے گئے ہیں، جہانگیر 14 اکٹوبر کو موٹر سیکل پر عنبرپیٹ علاقہ سے گزر رہے تھے کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئے۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 20 سالہ ادے جو پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا، خانہ پور علاقہ میں رہتا تھا، کل رات وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ علاج کے دوران کل رات ادے فوت ہوگیا۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 35 سالہ وائی این کمار جو پیشہ سے میستری ، کوکا پیٹ نارسنگی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ کمار اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حیدر شاہ کوٹ علاقہ میں حادثہ پیش آیا اور کمار برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 75 سالہ خاتون سنااماں جو اپنے شوہر راما راؤ کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 20 اکٹوبر کو یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں شدید زخمی خاتون کل رات فوت ہوگئی۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 26 سالہ پربھاکر جو معین آباد پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہوم گارڈ تھا، راوی رالہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے کل رات اپنی پٹرول موبائیل کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد وہ گھر جارہا تھا کہ پہاڑی شریف علاقہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT