Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / سڑک پر اکرم کی برہمی کے واقعہ کے کلیدی مشتبہ شخص کو ضمانت قبل از گرفتاری حاصل

سڑک پر اکرم کی برہمی کے واقعہ کے کلیدی مشتبہ شخص کو ضمانت قبل از گرفتاری حاصل

کراچی ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سڑک پر برہمی کے واقعہ کے کلیدی مشتبہ شخص کو جس میں سابق پاکستانی کرکٹ کپتان وسیم اکرم ملوث تھے، ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔ سیشن کی ایک عدالت نے آج کلیدی ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری کی منظوری دے دی۔ میجر (ریٹائرڈ) امیرالرحمن جو مبینہ طور پر نامعلوم شخص تھے، سب سے پہلے وسیم پر بندوق تانی تھی اور اس کے بعد اس کی کار پر گذشتہ چہارشنبہ کے دن گولی چلائی تھی جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیا تھا۔ پولیس عہدیدار کے بموجب سیشن کی عدالت کے جج ندیم احمد خان نے ضمانت قبل از گرفتاری 30 ہزار روپئے کے شخصی مچالکہ داخل کرنے پر منظور کردی جبکہ ریٹائرڈ میجر نے عبوری ضمانت کی درخواست پیش کی تھی۔ تاہم جج نے کہا کہ ضمانت کی آئندہ پیشی کے موقع پر جو 20 اگست کو مقرر ہے، دوبارہ توثیق کی جائے گی۔ سینئر پولیس عہدیدار نے سڑک حادثہ مقدمہ کے کلیدی مشتبہ شخص پر ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کی ستائش کی اور کہا کہ اس کے بعد اس نے پولیس کے پاس حاضر ہوکر اپنا بیان درج کراویا۔

TOPPOPULARRECENT