Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک کی تعمیر میں لاپرواہی و بے قاعدگی

سڑک کی تعمیر میں لاپرواہی و بے قاعدگی

کوہیر۔8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کوہیر منڈل میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے 7.33 کروڑ روپیوں کی لاگت سے خستہ ہال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے منظور کئے ہیں جس کی نگرانی محکمہ پنچایت راج کو سونپی گئی ۔ مختلف مواضعات میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کاموںکا آغاز کیا گیا ہے ۔ قومی شاہراہ نمبر 65 سے موضع ہوگیلی تا پچاراگڑ اور ماچرریڈی پلی سے کوہیر مستقر تک جانے والی سڑک کی تعمیر و مرمت انتہائی ناقص طریقہ اور غیر ذمہ داری سے کی جارہی ہے جس کی لاگت ایک کروڑ 95 لاکھ 48 ہزار روپیہ ہے ۔ اس وجہ سے موضع پچارا گڑ اور موضع ماچرریڈی پلی کی عوام کوہیر منڈل ٹی آر ایس صدر محمد عمر احمد کی قیادت میں متعلقہ کنٹراکٹر اور اسسٹنٹ انجنیئر پنچایت راج کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا منظم کیا ۔ اس موقع پر محمد عمر احمد نے بتایا کہ ریاستی تلنگانہ حکومت نے دیہی سطح کی ترقی کیلئے کروڑہا روپیہ خرچ کررہی ہے ۔ سرکاری عہدیدار اس غیر ذمہ دارانہ حرکت سے حکومت کی نیک نامی متاثر ہوسکتی ہے ۔ عوام کا پیسے یوں ہی برباد ہونے نہیں دیا جائے گا ۔ ٹی آر ایس حکومت اس طرح کی حرکت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے پنچایت کے اعلیٰ عہدیداروں سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے ماچر ریڈی پلی کی سڑک کا معائنہ کرتے ہوئے دوبارہ تعمیر کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ اس کے برخلاف ہونے پر ضلع کلکٹر اور قومی شاہراہ پر دھرنا منظم کرنے کا انتباہ دیا ۔ اسموقع پر دیہی سطح کی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT