Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سڑک کے کنارے کچرا جلانے کے خلاف انتباہ

سڑک کے کنارے کچرا جلانے کے خلاف انتباہ

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاستن یوز ) شہرمیں کچرہ جلانے والوں کو سخت گیر نتائج کا انتباہ دیتے ہوئے مئیر حیدرآباد نے کہا کہ ایسے شہریوں اور بلدی عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو کچرہ کو سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات پر جلایا کرتے ہیں ۔ مئیر حیدرآباد مسٹر رام موہن نے کہا کہ بلدیہ کے صفائی عملہ کو خبردار کردیا گیا ہے کہ وہ ایسی حرکت نہ کریں ۔ دیگر صورت ان کے خلاف جرمانہ اور ایک سے زائد مرتبہ غلطی کے خلاف معطلی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کچرہ کو جلانے سے خطرناک آلودگی پیدا ہوتی ہے اور نیشنل گرین ٹریبونل نے بھی کچرہ جلانے پر پابندی عائد کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کسی بھی شکایت پر خواہ وہ شہریوں کے خلاف ہو یا بلدیہ کے صفائی عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے آج صفائی کے متعلق سنیٹیشن اور انجینئیرنگ عہدیداروں کا جائزہ  اجلاس منعقد کیا تھا ۔ انہوں نے شہر میں صفائی کو یقینی بنانے کیلئے بلدی عملہ پر زور دیا ۔ سڑک کے کنارے کچرا جمع نہ ہونے اور اسے نہ جلانے کی ہدایت دی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT