Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سکریٹریٹ میں داخلے پر تحدیدات ملاقاتیوں کو 2 بجے دن تا 5 بجے شام داخلہ کی اجازت

سکریٹریٹ میں داخلے پر تحدیدات ملاقاتیوں کو 2 بجے دن تا 5 بجے شام داخلہ کی اجازت

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ریاستی سکریٹریٹ میں ملاقاتیوں کا داخلہ اب صرف 2 بجے دن تا 5 بجے شام رہے گا ۔ اس سلسلہ میں سرکلر جاری کردیا گیا ہے ۔ اس کا مقصد بار بار سکریٹریٹ کا رخ کرنے والوں پر تحدید لگانا ہے اب ملاقاتی مقررہ اوقات میں ہی سکریٹریٹ میں داخل ہوسکیں گے ۔ ان کے پاس داخلہ پاس رہنا بھی ضروری ہے ۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کوئی ملاقاتی متعلقہ عہدیدار کی اجازت کے بغیر کسی روم میں داخل نہیں ہوسکے گا اس کے لیے اسے متعلقہ عہدیدار سے خصوصی اجازت حاصل کرنی ہوگی ۔ میٹل ڈیٹکٹرس سے تلاشی کے بعد ہی ملاقاتیوں کو داخلہ دیا جائے گا ۔ چیف سیکوریٹی آفیسر پاس کی چکنگ اور بوگس پاسیس رکھنے والوں کو روکنے سے متعلق انتظامات کریں گے ۔ کسی کے خلاف کارروائی کرنی ہو تو متعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایت کی جائے گی ۔ سیکوریٹی عملہ کو مشتبہ افراد کے سامان اور گاڑیوں کی تلاشی لینے کا اختیار دیا گیا ہے ۔ تحدیدات بتایا گیا ہے کہ میڈیا پر بھی لاگو ہوں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT