Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / سکریٹریٹ میں کے سی آر کے پوترے کی آمد سے ہلچل

سکریٹریٹ میں کے سی آر کے پوترے کی آمد سے ہلچل

دادا دہلی میں ، پوترے نے وزراء کے چیمبرس کا دوستوں کے ساتھ گھوم پھر کر جائزہ لیا
حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے پوترے ہیمانشو نے سکریٹریٹ کا اچانک دورہ کر کے سیکوریٹی عملہ کو حیران کردیا ۔ دادا کے سی آر ، والد کے ٹی آر اور پھوپو کویتا کے نقش قدم پر چلنے کے جذبہ کے ساتھ اس کمسن نے سکریٹریٹ کا دورہ کرتے ہوئے تمام وزراء کے چیمبرس ، عہدیداروں کے دفاتر اور اپنے دادا کے چیمبر کا بھی جائزہ لیا ۔ ریاست تلنگانہ کے عوام کے دلوں پر راج کرنے والے کے سی آر کے پوترے میں بھی ان کے دادا اور والد کی طرح سیاسی جوش وجذبہ دیکھا گیا ۔ دادا کے سی آر اس وقت دہلی میں ہیں لیکن ان کے پوترے نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اچانک سکریٹریٹ پہونچ کر کمسنی کی سیاسی دوڑ دھوپ کی جب کہ ہیمانشو کی اچانک آمد پر سکریٹریٹ کا عملہ اور سیکوریٹی ملازمین حیران پریشان ہوگئے ۔ اس کمسن کی دوڑ دھوپ کے ساتھ خود بھی اس کے پیچھے دوڑنے لگے ۔ وزراء کے چیمبرس میں داخل ہونے کے بعد وہ دادا کے چیمبرس پہونچ کر موج مستی کی مائک سنبھال کر تقریر کرنے کا انداز اختیار کیا جس کے بعد ہیمانشو دوستوں کے ساتھ اپنی ٹویٹا پیرڈو گاڑی میں وہاں سے چلے گئے تو سیکوریٹی عملہ نے راحت کی سانس لی ۔ یہ کار چیف منسٹر کے قافلے میں شامل رہتی ہے ۔ ہیمانشو نے آئی اے ایس عہدیداروں سے مصافحہ کیا وہ ڈی بلاک کی طرف نہیں گئے جہاں ان کے والد کے ٹی راما راؤ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کررہے تھے ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس کمسن نے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہو ۔ اس سے قبل گذشتہ سال گنیش وسرجن کے موقع پر گنیش پنڈال پہونچکر پوجا کی اور ہر ایک سے ملاقات کرتے ہوئے اخباری نمائندوں سے بھی بات چیت کی تھی اور کہا کہ اس نے یہاں پہونچکر اپنے ارکان خاندان اور ریاست کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT