Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سکریٹریٹ کی عارضی طور پر بی آر کے بھون منتقلی

سکریٹریٹ کی عارضی طور پر بی آر کے بھون منتقلی

نیو ایم ایل اے کوارٹرس کی اراضی کا پارکنگ کیلئے استعمال، احکامات جاری
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر کے بھون کو عارضی سکریٹریٹ میں تبدیل کردینے کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔ 9 ویں منزل پر چیف منسٹر کے سی آر کا دفتر ہوگا ۔ اندرون 10 یوم دفاتر کی منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے چیف سکریٹری کی قیادت میں اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے نیا سکریٹریٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد سے اعلیٰ عہدیداروں نے سکریٹریٹ میں موجود اپنے دفاتر کو بی آر کے بھون کے علاوہ شہر حیدرآباد میں موجود دوسرے محکمہ جات کے دفاتر میں منتقل کرنے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ کابینہ میں نیا سکریٹریٹ تعمیر کرنے کی منظور کردہ قرار داد سے چیف منسٹر کے سی آر نے گورنر کو واقف کرایا تھا ۔ آندھرا پردیش کے لیے مختص کردہ سکریٹریٹ کے 4 بلاکس کو بھی حکومت تلنگانہ کو واپس دلانے کی اپیل کی تھی ۔ آندھرا پردیش آفسوں کی منتقلی کے لیے ہیرٹیج بھون حوالے کرنے کا بھی پیشکش کیا تھا ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ گورنر نرسمہن اور چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کی حالیہ ملاقات میں گورنر نے حکومت تلنگانہ کی نیا سکریٹریٹ تعمیر کرنے کی تجویز سے واقف کرایا تھا ۔ جس پر چندرا بابو نائیڈو نے اصولی طور پر اتفاق کرتے ہوئے کابینہ میں فیصلہ کرنے کا تیقن دیا تھا ۔ (سلسلہ صفحہ 6پر)

TOPPOPULARRECENT