Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سکریٹریٹ کے اے ایس اوز کو ترقی دینے کا فیصلہ

سکریٹریٹ کے اے ایس اوز کو ترقی دینے کا فیصلہ

تلنگانہ این جی اوز یونین قائدین کی چیف سکریٹری سے نمائندگی پر مثبت ردعمل
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ سکریٹری کے اسسٹنٹ سیکشن آفیسرس کو سیکشن آفیسرس عہدوں پر ترقی دینے سے حکومت تلنگانہ نے اپنی رضا مندی دی ہے ۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ ین جی اوز یونین قائدین نے چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما سے ملاقات کر کے بتایا کہ اسسٹنٹ سیکشن آفیسروں کو سیکشن آفیسر عہدوں پر ایک طویل عرصہ سے ترقی دینے کا معاملہ پس پشت ڈال رکھا گیا ہے ۔ جب کہ متعدد مرتبہ تلنگانہ ملازمین یونین قائدین کی جانب سے اس مسئلہ پر حکومت کی سطح پر موثر نمائندگی کی جاچکی ہے ۔ لیکن حکومت تلنگانہ سے اس توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ کے اسسٹنٹ سیکشن آفیسرس کے ساتھ کوئی ناانصافی نہ کرتے ہوئے انہیں سیکشن آفیسر عہدے پر ترقی دی جائے گی ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ حکومت نے سب سے پہلے کنٹراکٹ کی اساس پر خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے بعد ہی اسسٹنٹ سیکشن آفیسرس کو سیکشن آفیسر کے عہدے پر ترقی دینے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT