Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سکریٹریٹ کے قریب اسٹال منہدم ‘ دو افراد ہلاک

سکریٹریٹ کے قریب اسٹال منہدم ‘ دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 11ستمبر ( سیاست نیوز) سکریٹریٹ کے قریب پیش آئے حادثہ میں دو افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایگزیبیشن کا اسٹال اچانک منہدم ہوگیا ۔ سیف آباد پولیس حدود میں آئی میکس تھیٹر کے قریب یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں 46سالہ محمد سلیم اور 40سالہ پرساد ہلاک ہوگئے ۔ سلیم کا تعلق شہر کے علاقہ ٹولی چوکی سے بتایا گیا ہے جبکہ دوسرا شخص پرساد اترپردیش سے تعلق رکھتا تھا ۔ دونوں مزدور تھے جو ڈاکٹرس کار کے مقام پرایک ہینڈلوم کرافٹ ایگزیبیشن کی تیاری میں مصروف تھے کہ اچانک حادثاتی طور پر شیڈ گرپڑا اور یہ دونوں شیڈ کی زد میںآکر ہلاک ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT