Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / سکریٹری کی گرفتار ی قانون کی حکمرانی کاواضح ثبوت:جے ڈی یو

سکریٹری کی گرفتار ی قانون کی حکمرانی کاواضح ثبوت:جے ڈی یو

پٹنہ، 9فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں حکمران مہاگٹھ بندھن کے بڑے جزو جنتا دل یونائیٹیڈ(جے ڈی یو) نے بہاراسٹاف سلیکشن کمیشن (بی ایس ایس سی) کے انٹرسطح کے مقابلہ جاتی امتحان کا پرچہ افشاء ہوجانے کے معاملے میں اپوزیشن جماعتوں کی بیان بازی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اس معاملے میں بی ایس ایس سی سکریٹری کی گرفتاری یہ ثابت کرتی ہے کہ ریاست میں قانون کی حکمرانی ہے ۔ جے ڈی یو ترجمان راجیو رنجن پرساد نے یہاں کہا کہ بی ایس ایس سی پیپر لیک معاملے میں سکریٹری سمیت چند لوگوں کی گرفتاری ثابت کرتی ہے کہ بہار میں قانون کے خلاف کام کر کے کوئی نہیں بچ سکتا۔ اس معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کی بے بنیاد بیان بازی ریاستی حکومت کی مخالفت میں خواہ مخواہ پڑے رہنے کی عادت میں سے ہے ۔ پرساد نے مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومت میں ہوئے ویاپم گھوٹالے کے حوالے سے اپوزیشن پر شدید حملے کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں بدنام یہ گھوٹالہ جس پارٹی کے راج میں ہوا، اس پارٹی کے بہار کے رہنما کس منہ سے اپنی ریاست پر انگلی اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار ریاست میں بدعنوانی ہرگز برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر کام کرتے ہیں۔ یہاں قانون کی حکمرانی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT