Monday , June 26 2017
Home / ہندوستان / سکما شہیدوں کے اہل خانہ کوویویک کا 25 فلیٹ دینے کا فیصلہ

سکما شہیدوں کے اہل خانہ کوویویک کا 25 فلیٹ دینے کا فیصلہ

ممبئی، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے سکما میں نکسلی حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ کو 25 فلیٹ تحفہ کی شکل میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تھانے میں وویک کی کمپنی کرما انفراسٹرکچر کی طرف سے تیار کئے جا نے والے رہائشی کامپلکس میں سے چار فلیٹوں کو مختص کیا جاچکا ہے ، جبکہ دیگر 21فلیٹ ریزرو کئے جا رہے ہیں۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس نے ویویک کے اس جذبے کے تئیں شکریہ ادا کیا ہے ۔ شہید جوان سی آر پی ایف کے تھے ۔وویک نے سی آر پی ایف کو گزشتہ ہفتے ایک خط میں یہ تجویز پیش کی تھی، لیکن الاٹ فلیٹوں کی تفصیلات تب نہیں دی گئی تھی۔ کچھ دن پہلے چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں نکسلیوں نے سی آر پی ایف کی 219 ویں بٹالین کو نشانہ بنایا تھا جس میں یہ جوان شہید ہو گئے تھے ۔ ضلع کے بھیجی تھانہ علاقہ کے گھنے جنگلوں میں نکسلیوں نے سی آر پی ایف کی گشتی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT