Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / سکم تنازعہ پر چین کا ہندوستان کو جنگ کا انتباہ

سکم تنازعہ پر چین کا ہندوستان کو جنگ کا انتباہ

چین کی ہدایت پر عمل نہ کیا گیا تو سمجھئے کہ جنگ چھڑ چکی
بیجنگ ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سکم میں ہند ۔ چین تنازعہ کو لیکر نہ صرف چینی حکومت بلکہ چینی میڈیا نے بھی ہندوستان کے خلاف زہرافشانی شروع کردی ہے ۔ ایسے ہی ایک چینی روزنامہ نے ہندوستان کو انتباہ دیا ہیکہ اگر سکم میں سرحدی تنازعہ کو لیکر ہندوستان نے چین کی ہدایت پر عمل نہیں کیا تو سمجھئے کہ جنگ چھڑ چکی۔ قبل ازیں ہندوستان نے چین کی ناراضگی کے باوجود دلائی لامہ تنازعہ کو طول دیا تھا۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق دلائی لامہ کا معاملہ تو خیر کسی نہ کسی طرح سردخانے کی نذر ہوگیا لیکن سرحدی تنازعہ کو معولی نوعیت کا تنازعہ نہیںکہا جاسکتا بلکہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے۔ یاد رہیکہ گلوبل ٹائمز کا ہندوستان کے تئیں ہمیشہ جارحانہ موقف ہوتا ہے اور اس نے واضح طور پر کہا ہیکہ چین کو سکم معاملہ میں اپنے موقف پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ حالانکہ چین نے 2003ء میں سکم کے ہندوستان سے الحاق کو تسلیم کیا تھا لیکن اب بھی کچھ معاملات ایسے ہیں جہاں چین کو نظرثانی کرنے کا موقف حاصل ہے۔ سکم میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جو اس کے علحدہ ریاست ہونے کی تاریخ سے واقف ہیں اور وہ اس بات پر بھی کافی حساس ہیں کہ سکم معاملہ کو باہر کی دنیا کس نظریہ سے دیکھتی ہے۔ جب تک سکم کی آزادی کی تائید کرنے والی طاقتیں اور عناصر چینی سماج میں موجود ہیں ان میں ہر گزرنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہی ہوگا اور سکم میں آزادی حامی اپیلوں کو تقویت حاصل ہوگی۔ اس وقت چین کیلئے سکم دلائی لامہ معاملہ میں ایک طاقتور کارڈ ہے۔

TOPPOPULARRECENT