Monday , September 25 2017
Home / دنیا / سکم تنازعہ ہند ۔ چین ٹکراؤ کا موجب ہوسکتا ہے : چینی میڈیا

سکم تنازعہ ہند ۔ چین ٹکراؤ کا موجب ہوسکتا ہے : چینی میڈیا

بیجنگ ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین میں میڈیا آج کل منفی موقف اپنائے ہوئے ہے جہاں ہندوستان کے ساتھ سکم تنازعہ کو ہوا دیکر چین اور ہندوستان کو جنگ کیلئے اکسایا جارہا ہے۔ چین کے گلوبل ٹائمز میں حالیہ دنوں میں شائع ہوئے ایک مضمون کے مطابق سکم سیکٹر میں پیدا ہوئے تنازعہ کے بارے میں کہا گیا ہیکہ یہ تنازعہ دیرپا ثابت ہوسکتا ہے اور چین کو کسی بھی ہنگامی حالات کیلئے تیار رہنا چاہئے کیونکہ ایسے مزید تنازعات ’’ایکچول لائن آف کنٹرول‘‘ پر پیدا ہوسکتے ہیں۔ مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہیکہ سکم سیکٹر کے ڈوکلام میں ہندوستان کے ذریعہ چینی فوجیوں کی جانب سے تعمیر کی جانے والی سڑک کے کام کو روک دینا چین کی مطلق العنانی پر حملہ کے مترادف ہے۔ مذکورہ سڑک بھوٹان کے ساتھ سہ رخی جنکشن پر تعمیر کی جارہی ہے۔ سڑک کی تعمیر پر ہندوستان نے یہ کہہ کر تشویش کا اظہار کیا کہ اس کے ذریعہ چینی افواج ہندوستان کی اس کے شمالی ریاستوں تک رسائی کو روکنا چاہتی ہے۔ ہندوستان نے چین کو واضح طور پر کہا ہیکہ سڑک کی تعمیر سے ہندوستان کی موجودہ صورتحال میں نمایاں تبدیلی ہوگی۔ خصوصی طور پر سیکوریٹی کے مزید سخت اور خصوصی انتظامات ہندوستان کیلئے ناگزیر ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT