Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سکندرآباد اور سائبرآباد میں دو افراد کی خودکشی

سکندرآباد اور سائبرآباد میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /16 نومبر ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک اور دیگر بیوی کی نافرمانی سے دلبرداشتہ جملہ دو افراد کی خودکشی کے واقعات سکندرآباد اور سائبرآباد میں پیش آئے ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 24 سالہ درا بابو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ سکندرآباد کے علاقہ اڈہ گٹہ میں رہتا تھا ۔ دو سال قبل اس شخص کی شادی سونی سے ہوئی تھی ۔ تاہم گذشتہ چند ماہ سے سونی اپنے شوہر کی ہر چھوٹی بات کو نظر انداز کر رہی تھی ۔ اس بات سے دونوں میں مسائل پیدا ہوگئے تھے ۔ جس سے دلبرداشتہ درا بابو نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ رمیش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ اس شخص کی بھی شادی دو سال قبل سہاسنی نامی خاتون سے ہوئی تھی ۔ ان دونوں نے پہلے محبت کی اور اپنی پسند سے افراد خاندان کو راضی کراتے ہوئے شادی کی تھی ۔ گذشتہ کچھ  عرصہ سے رمیش کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی ہوگیا اور نشہ کی حالت میں گھر پہونچکر بیوی سے جھگڑا کرنا اس کی عادت بن گئی تھی ۔ شوہر کی حرکتوں سے تنگ آکر بیوی نے اپنے مائیکے کا رخ کیا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر مہیش نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT