Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سکندرآباد تا پٹنہ دو سویدھا خصوصی ٹرینیں

سکندرآباد تا پٹنہ دو سویدھا خصوصی ٹرینیں

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : چھاٹ اور دیوالی تہوار کے دوران زائد مسافرین کے ہجوم کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے دو سویدھا اسپیشل ٹرینیں سکندرآباد اور پٹنہ براہ الہ آباد ، وارانسی کے مابین چلائے گا ۔ ٹرین نمبر 02793 سکندرآباد ۔پٹنہ سویدھا اسپیشل ٹرین ( بلا پینٹری کار ) 13 نومبر ( جمعہ ) کو 21-40 بجے سکندرآباد سے روانہ ہو کر اتوار کو 08-05 بجے پٹنہ پہنچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 02794 پٹنہ ۔ سکندرآباد سویدھا اسپیشل ٹرین 19 نومبر ( جمعرات ) کو 17-30 بجے پٹنہ سے روانہ ہو کر ہفتہ کو 04-35 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT