Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سکندرآباد ریلوے پلیٹ فارم ٹکٹ شرح میں اضافہ

سکندرآباد ریلوے پلیٹ فارم ٹکٹ شرح میں اضافہ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سنکرانتی تہوار کے پیش نظر سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر عوام اور مسافروں کی آمد و رفت میں اضافہ کے پیش نظر پلیٹ فارم ٹکٹ شرح میں عارضی طور پر 10 روپئے سے بڑھاکر 20 روپئے کیا گیا ہے ۔ نظر ثانی شدہ شرح پر 10 تا 16 جنوری کے درمیان عمل آوری ہوگی ۔ ریلوے ذرائع کے بموجب مسافروں کے ساتھ دیگر غیر ضروری عوام سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر آمد و رفت کرنے سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ اس طرح کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے شرح ٹکٹ میں عارضی طور پر اضافہ کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT