Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سکندرآباد میں مسلم شخص کا بے رحمانہ قتل

سکندرآباد میں مسلم شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک مسلم شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ تاہم اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گوپال پورم پولیس نے قدیم ریلوے کوارٹرس کے علاقہ سے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس شحص پر وزنی پتھر کے ذریعہ حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا اور فرار اختیار کرلی ۔ اس مسلم شخص کی عمر جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے تقریباً 25 تا 30 سال کے درمیان بتائی گئی ہے ۔ گوپال پورم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT