Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سکندرآباد میں 2 افراد کی خودکشی

سکندرآباد میں 2 افراد کی خودکشی

حیدرآباد /6 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں دو افراد نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ چلکل گوڑہ اور تکارم گیٹ پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 35 سالہ انیل کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ چلکل گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا ستعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 35 سالہ وینکٹیش جو اڈہ گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے جاروب کش بتایا گیا ہے ۔ یہ شحص سخت شراب کے نشہ کا عادی تھا اور کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا ۔ جس نے کل رات نشہ کی حالت میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT