Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کی کارکردگی غیر اطمینان بخش

سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کی کارکردگی غیر اطمینان بخش

حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بستی وکاس منچ نے سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کی غیر اطمینان بخش کارکردگی پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اس کے تحت واقع سلم علاقوں کے عوام کو پینے کے پانی کی موثر سربراہی ، سوچھ بھارت پروگرام پر عمل آوری کے علاوہ عوام کو دیگر اہم بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بالکلیہ ناکام ہوگیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بورڈ میں بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے ۔ یہ بات آج یہاں بستی وکاس منچ کے قائدین ڈاکٹر جسوین جئے رتھ ، محترمہ عالیہ خاتون ، محمد امجد خاں ، ای گوپی ، سنی رائے نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے حدود میں واقع سلم بستیوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے جہاں پر عوام کئی اہم بنیادی سہولتوں جیسے پینے کا پانی ، صاف صفائی ، ڈرینج کی صفائی کے علاوہ دیگر اہم بنیادی سہولتوں کے حصول سے محروم ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT