Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سکندرآباد کی حیدربستی میں سسکا ایل ای ڈی بلبس کے گودام میں آگ لگنے کا واقعہ

سکندرآباد کی حیدربستی میں سسکا ایل ای ڈی بلبس کے گودام میں آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد 11 اپریل (سیاست نیوز ) تلنگانہ کے سکندرآباد کی حیدربستی میں سسکا ایل ای ڈی بلبس کے گودام میں کل رات دیر گئے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔عمارت کی تیسری منزل پر اچانک کثیف دھویں کے ساتھ آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اورتیزی سے پھیلنے لگے جس پر مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے جنہوں نے فوری طورپر فائر بریگیڈ کے اہل کاروں کو اطلاع دی جس کے بعد چارفائربریگیڈ کے اہل کار وہاں پہنچے اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ کمپنی کے ذمہ داروں نے بتایا کہ اس واقعہ میں بھاری نقصان ہوا ہے ۔کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔فائر افسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایل ای ڈی بلبس کا گودام ہے جہاں سے بلبس کو رٹیل میں فروخت کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ آگ لگی ۔اس واقعہ کے وقت عمارت میں کوئی بھی نہیں تھا ورنہ جانی نقصان کا بھی خدشہ تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ قفل تو ڑکر آگ پرقابو پایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT