Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سکندرآباد ۔ مدکھیڑ سیکشن کے درمیان ٹرینس حسب معمول چلائی جائیں گی

سکندرآباد ۔ مدکھیڑ سیکشن کے درمیان ٹرینس حسب معمول چلائی جائیں گی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے سکندرآباد مدکھیڑ سیکشن حیدرآباد ڈیویژن کے درمیان لیول کراسنگس پر 25 تا 29 نومبر ٹرافک مسدودی کو ملتوی کردیا ہے ۔ اب ٹرینس حسب معمول یہاں سے روانہ ہوں گے ۔ کاچی گوڑہ ، نارائن کھیڑ ایکسپریس 25 تا 29 نومبر شیڈول کے مطابق یہاں سے چلائی جائیں گی ۔ کاچی گوڑہ ۔ منماڑ پاسنجر بھی 25 تا 29 نومبر شیڈول کے مطابق چلائی جائیں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT