Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر راگھویرا ریڈی گرفتار

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر راگھویرا ریڈی گرفتار

حیدرآباد 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر راگھویرا ریڈی اور دیگر کو آج سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر گرفتار کیا گیا۔ بہار جانے والی ٹرین میں سوار بہاری مسافروں سے بہار اسمبلی انتخابات میں سیکولر اتحاد کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے رگھویرا ریڈی اور دیگر کئی کانگریسی قائدین ریلوے پلیٹ فارم پر موجود تھے۔ ان قائدین نے بہار انتخابات میں عظیم اتحاد کے لئے ووٹ دینے مسافروں سے اپیل کی۔ تاہم پارٹی ورکرس کو اس مہم کے لئے گرفتار کیا گیا کیوں کہ انھوں نے اس مہم کے لئے متعلقہ حکام سے اجازت نہیں لی تھی۔ پٹنہ جانے والی ٹرین میں سوار ہوکر رگھویرا ریڈی اور دیگر کانگریس قائدین مسافروں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کررہے تھے وہ بہار میں کانگریس آر جے ڈی اور جنتادل (یو) اتحاد کو ووٹ دیں۔

TOPPOPULARRECENT