Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / سکندرآباد میں کار کی دہشت چار زخمی، دو کی حالت نازک

سکندرآباد میں کار کی دہشت چار زخمی، دو کی حالت نازک

حیدرآباد ۔ 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک موٹر کار نے دہشت مچادی۔ ایک سنیما تھیٹر کے قریب کار کی دہشت سے خوف کا ماحول پیدا ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ اس کار کی دہشت کے سبب کار کی زد میں آ کر 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ اس تیز رفتار کار نے جس کی رفتار قابو میں نہیں تھی، 4 موٹر سیکلوں اور ایک کار کو بھی نقصان پہنچایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سکندرآباد سنگیت تھیٹر کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔ تاہم پولیس نے اطلاع کے فوری بعد جائے مقام پہنچ کر زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT