Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / سکھ برادری سے متعلق لطائف پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں عرضی

سکھ برادری سے متعلق لطائف پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں عرضی

نئی دہلی۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج شرومنی گردوارہ پر بندھک کمیٹی اور دیگر کی عرضیوں پر5اپریل کو سماعت سے اتفاق کرلیا جس میں سکھ برادری کے بارے میں لطائف کی گشت پر پابندی اور تجارتی مقاصد کیلئے لطیفوں کے استحصال پر کارروائی کی گذارش کی گئی۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس یویو للت پر مشتمل بنچ نے کہا کہ اس مسئلہ پر دیگر درخواستوں کے ساتھ ایس جے پی سی کی عرضی کو یکجا کرکے 5اپریل کو سماعت کی جائے گی۔ بنچ نے آج مختصر سماعت کے دوران ایس جی پی سی کے ایڈوکیٹ ستیندر سنگھ گلاٹی نے کہا کہ وہ ان شعبوں کی نشاندہی کریں جہاں پر عدالتی احکامات جاری کئے جاسکتے ہیں تاکہ سکھوں کے بارے میں لطیفوں کوتجارتی مقاصد کیلئے استعمال پر پابندی عائد کی جاسکے اور اس خصوص میں ایڈوکیٹ سے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT