Friday , September 22 2017
Home / دنیا / سکھ خواتین کو بھی شبد گانے کی اجازت دی جائے : امریکی سکھ

سکھ خواتین کو بھی شبد گانے کی اجازت دی جائے : امریکی سکھ

واشنگٹن ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سکھ امریکی خواتین نے تجویز پیش کی ہے کہ سنہری مندر ( گولڈن ٹمپل ) موقوعہ امرتسر ، ہندوستان میں خواتین کو بھی شبد پڑھنے کی اجازت دی جائے تاکہ سکھ مذہب کو استحکام بخشنے میں خواتین کے رول کو بھی مسلمہ قرار دیا جائے ۔ کم و بیش 120 نوجوان سکھ جن کی عمریں سات سال سے سترہ سال کے درمیان تھیں ، وہ تمام میری لینڈ کے ایک مضافاتی علاقہ میں پورے امریکہ کے مختلف مقامات سے جمع ہوئے تھے ، انہوں نے یہ سوال اٹھایا کہ دربار صاحب میں خواتین کیرتن انجام کیوں نہیں دیتیں ؟ اسی دوران ایک امریکی سکھ راجونت سنگھ جس نے اس کیمپ کا انعقاد کیا تھا ، نے مختلف تاریخی حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح سکھ مذہب کے عروج میں سکھ خواتین کا بھی اہم رول رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سکھ مذہب دنیا کا پانچواں سب سے مقبول مذہب کہلاتا ہے لہذا یہ لازمی بات ہے کہ ہم سکھ خواتین کو بھی وہ سب کچھ دیں جن کی وہ مستحق ہیں خصوصی طور پر سکھوں کے مذہبی امور اور سکھ ازم کا قلب سمجھے جانے والے گولڈن ٹمپل میں شبد گانے کی بھی اجازت دیں ۔ اس کیمپ کا انعقاد واشنگٹن کے گرو گوبند سنگھ فاونڈیشن کی جانب سے عمل میں آیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT