Friday , May 26 2017
Home / دنیا / سکھ شہری پر حملہ کی تحقیقات میں ایف بی آئی بھی شامل

سکھ شہری پر حملہ کی تحقیقات میں ایف بی آئی بھی شامل

واشنگٹن ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نقاب پوشوں کے ذریعہ ایک سکھ شہری کی ہلاکت کی تحقیقات میں اب ایف بی آئی بھی شامل ہوگئی ہے۔ حملہ آور بندوق بردار نے مشتبہ نفرت انگیز جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے حملہ سے قبل زور سے چیختے ہوئے کہا تھا کہ ’’اپنے ملک واپس چلے جاؤ‘‘۔ اس طرح دیپ رائے نامی ہندوستانی نژاد امریکی شہری کو کنیٹ میںو اقع اس کے مکان کے باہر فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ ایف بی آئی اس واقعہ کی تحقیقات نفرت انگیز جرم کے پس منظر میں کررہی ہے جبکہ سیاٹل کی ایف بی آئی تحقیقات میں کنیٹ پولیس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ دریں اثناء ہندوستانی نژاد امریکی کانگریس مین ایمی بیرا نے اس قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیز جرائم کے ارتکاب میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک ایسا ملک جسے اپنے تارکین وطن پر بھی فخر ہے، وہاں نفرت انگیز جرائم کا ارتکاب ہمارے نظریات کے مغائر ہے۔ کنساس سٹی میں ہندوستانی انجینئر سرینواس کے قتل کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے جو نفرت انگیز جرم کا نتیجہ ہے۔ امریکہ میں غیرملکیوں سے نفرت اور نسل پرستی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے لہٰذا ہمیں ان نفرت انگیز جرائم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہیکہ دیپ رائے کا علاج چل رہا ہے اور وہ تیزی سے روبصحت ہورہا ہے۔ اس موقع پر ہماری تمام تر ہمدردیاں دیپ رائے اور اس کے ارکان خاندان کے ساتھ ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT