Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سکیورٹی تحفظات کے باوجود بنگلہ دیش جونیئر ورلڈ کپ کا میزبان

سکیورٹی تحفظات کے باوجود بنگلہ دیش جونیئر ورلڈ کپ کا میزبان

دبئی۔ 14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ اگلے سال جونیئر ورلڈ کپ کی میزبانی کا خواہش مند ہے تو مناسب سکیورٹی پلان تیار کرے۔ اس ماہ آسٹریلیائی اور جنوبی افریقی ویمنس ٹیم کی جانب سے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بنگلہ دیش کے دورے ختم کرنے کے بعد 22 جنوری سے 14 فروری تک مقررہ جونیئر ورلڈ کپ پر شبہات منڈلانے لگے تھے۔تاہم، دبئی میں ایگزیکٹیو بورڈ کی دو روزہ اجلاس کے بعد آئی سی سی نے سکیورٹی کلیئرنس کی شرط کے ساتھ اس ایونٹ کو بنگلہ دیش میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ایگزیکٹیو بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اگلے سال انڈر 19 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔بیان کے مطابق آئی سی سی تمام سکیورٹی خدشات سے نمٹنے کیلئے بنگلہ دیش حکومت کے ساتھ مل کر سکیورٹی منصوبے تیار کرے گی۔خیال رہے کہ پاکستان کے بعد بنگلہ دیش دوسرا ایسا ملک ہے جہاں کرکٹ کھیلنے والی عالمی ٹیموں نے سکیورٹی خدشات ظاہر کیے۔

TOPPOPULARRECENT