Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ’سکیورٹی خدشات پر یورپ کی مشترکہ فوج کی تجویز‘

’سکیورٹی خدشات پر یورپ کی مشترکہ فوج کی تجویز‘

وارسا۔27اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) جمہوریہ چیک اور ہنگری نے کہا ہے کہ یورپ کی سکیورٹی کو بڑھانے کیلئے مشترکہ یورپی فوج قائم کرنے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ملاقات سے پہلے یورپی یونین کی مشترکہ فوج کی تجویز دی۔جمہوریہ چیک اور ہنگری پناہ گزینوں سے متعلق جرمن چانسلر کی پالیسی کو پسند نہیں کرتے۔ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ’ہمیں لازمی سکیورٹی کو ترجیح دینا ہو گی، اس کے لیے ایک مشترکہ یورپی فوج قائم کریں۔‘دوسری جانب برطانیہ نیٹو کے علاوہ کسی ایسے منصوبے کی سختی سے مذمت کی ہے۔جمہوریہ چیک کے وزیراعظم بوہوسلاف سوبوتکانے کہا ہے کہ یورپی فوج تیار کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن اس بات چیت شروع ہونی چاہیے۔اس وقت یورپی کی مشترکہ دفاعی فورس 15 سو اہلکاروں پر مشتمل ہے تاہم اس فورس کو ابھی تک جنگی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔اس سے پہلے گذشتہ برس یورپیئن کمشین کے صدر نے یوکرین کے تنازع کے بعد روسی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ یورپی فوج کے قیام کی تجویز دی تھی۔خیال رہے کہ یورپ میں گذشتہ کچھ عرصے سے شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT