Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سکیورٹی خدشات کے باوجود بنگلہ دیش ایشیا کپ کا میزبان

سکیورٹی خدشات کے باوجود بنگلہ دیش ایشیا کپ کا میزبان

24 فبروری کا 6 مارچ انعقاد۔ 2018ء کا ایشیاکپ ہندوستان میں ہوگا
ڈھاکہ۔29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش حال ہی میں آسٹریلیاکی جانب سے سکیورٹی خدشات کی بناپر دورہ منسوخ کرنے کے باوجود تیسری دفعہ فروری اور مارچ میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔ رواں ہفتے سنگاپور میں منعقدہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا تھا کہ پہلی دفعہ ٹی ٹوئنٹی طرزمیں ہونے والا ایشیا کپ ہندوستان میں ہونے والے ورلڈٹی ٹوئنٹی سے قبل بنگلہ دیش میں کھیلاجائے گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے کہا کہ پاکستان کی تجویز تھی کہ ایشیا کپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو کرنی چاہئے جس پر سب نے اتفاق کیا۔ ایشیا کپ 24فروری سے 6 مارچ تک کھیلاجائے گا جس میں پانچ ایشیائی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مارچ سے اپریل میں ہندوستان میں کھیلاجائے گا۔ ٹسٹ کھیلنے والی ٹیمیں بنگلہ دیش ، ہندوستان، پاکستان اور سری لنکا ایشیا کپ میں براہ راست شامل ہوں گی جبکہ افغانستان، اومان، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں پانچویں پوزیشن کیلئے نومبر میں متحدہ عرب امارات میں کوالیفائنگ ٹورنمنٹ کھیلیں گی۔ دریں اثناء نئی دہلی میں بی سی سی آئی سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ 2018ء کا ایشیا کپ (50 اوورس) ہندوستان میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایونٹ او ڈی آئی فارمٹ میں رہے گا جسے 2019ء کے ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر طئے کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT