Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / سکیورٹی وجوہات پر فٹبال میچ منسوخ

سکیورٹی وجوہات پر فٹبال میچ منسوخ

استنبول ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترک حکام نے بتایا ہے کہ استنبول کی دو بڑی فٹبال ٹیموں کے درمیان ایک میچ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ استنبول کے گورنر کے دفتر نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ’قابلِ یقین خفیہ معلومات کے تجزیے کے بعد کیا گیا ہے۔ جب میچ کے التوا کا اعلان کیا گیا اس وقت فٹبال کے شائقین فینرباہجے اور گیلاتاساری کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچ چکے تھے۔ یہ التوا اس وقت عمل میں آیا ہے جب حکام نے استنبول شہر کے ڈیڑھ کروڑ شہریوں پر بار بار زور دیا ہے کہ وہ دھماکے کے بعد سے روزمرہ کے معمول کے مطابق زندگی گزاریں۔ وزیرِ داخلہ ایفکین علا نے اسی دوران بم دھماکے کے ممکنہ مرتکب فرد کا نام جاری کیا ہے۔ ان کا نام محمد اوزترک ہے اور وہ 1992 میں غازیان تیپ میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اب تک پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ترکی کے وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو استنبول میں حملہ کرنے والے خودکش بمبار کا تعلق خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم سے تھا۔ وزیرِ داخلہ ایفکین علا کے بقول خود کش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے اور اس کا نام محمد اوزترک تھا۔ انقرہ دھماکے کی ذمہ داری کرد تنظیم نے قبول کر لی۔

TOPPOPULARRECENT