Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / سکیوریٹی کوتاہی کا شاخسانہ : مالدیپ کے وزیر دفاع کی برطرفی

سکیوریٹی کوتاہی کا شاخسانہ : مالدیپ کے وزیر دفاع کی برطرفی

کولمبو 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر مالدیپ عبداللہ یامین نے آج اپنے ہی وزیر دفاع کو اُن پر (عبداللہ) کئے گئے ناکام قاتلانہ حملہ کی روک تھام کرنے میں ناکامی اور سکیوریٹی سے کوتاہی برتنے کی پاداش میں خدمات سے معطل کردیا ہے۔ صدارتی ترجمان ابراہیم معاذ علی نے اس موقع پر معطلی کا اعلان کیا اور ٹوئیٹ کیاکہ وزیر دفاع موسیٰ علی جلیل اب اپنے عہدہ پر برقرار نہیں ہیں۔ البتہ اس کے علاوہ کوئی اور تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ یاد رہے کہ یہ تبدیلیاں دراصل 28 ستمبر کو مسٹر یامین کی کشتی میں ہوئے دھماکہ کے بعد کی جارہی ہیں جو اُس وقت ہوا تھا جب صدر موصوف دارالخلافہ مالے کے ساحل پر کشتی سے اترنے ہی والے تھے تاہم خوش قسمتی سے اُنھیں خراش تک نہیں آئی جبکہ اُن کی اہلیہ اور دیگر دو عہدیداروں کو معمولی زخم آئے۔

TOPPOPULARRECENT