Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / سگریٹ پیاکٹس پر تصویری انتباہ کے نئے قواعد کیخلاف احتجاج

سگریٹ پیاکٹس پر تصویری انتباہ کے نئے قواعد کیخلاف احتجاج

نئی دہلی 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کی جانب سے سگریٹ پیاکٹس پر وسیع و عریض تصویری انتباہ شائع کرنے کے لئے جاری کردہ نئے قواعد کے خلاف آئی ٹی سی نے اپنے تمام مینوفیکچرنگ یونٹس بند کردیئے ہیں۔ تاہم کہاکہ مارکٹ میں سگریٹس کا کافی ذخیرہ دستیاب ہے۔ آئی ٹی سی کے ترجمان نے کہاکہ کمپنی نے 2 اپریل کو یہ واضح کردیا ہے کہ وہ سگریٹ پیاکٹس پر وسیع تصویری انتباہ شائع کرنے کے لئے تیار نہیں اور اس کے تمام فیاکٹریز اُس وقت تک بند رہیں گے جب تک صورتحال واضح نہیں ہوجاتیں۔ وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق سگریٹ پیاکٹ پر دستیاب جگہ  کا 25 فیصد حصہ اِس تصویری انتباہ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ آئی ٹی سی کا یہ موقف ہے کہ عالمی سطح پر 31 فیصد حصہ میں یہ انتباہ شائع کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT