Monday , August 21 2017
Home / Health / سگریٹ کے نقصان سے بچانے والا گھریلو ٹوٹکا

سگریٹ کے نقصان سے بچانے والا گھریلو ٹوٹکا

سگریٹ کی لت سے جان چھڑانا مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے اور اس کے نتیجے میں پھیپھڑوں کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانا بھی آسان نہیں۔تاہم اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں اور اس عادت سے جان چھڑانا مشکل لگ رہا ہے تو یہ گھریلو ٹوٹکا صحت کو بچانے کے لیے ضرور مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔آج کل کے دور میں جب انسان بہت جلد تناؤ کا شکار، مصروف اور ہر کام میں بھرپور توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، سگریٹ کی عادت سے جان چھڑانا آسان کام نہیں۔تاہم اگر آپ اپنے پھیپھڑوں کو نقصان سے بچانا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے گھریلو نسخے کو آزما کر دیکھیں۔
اجزاء:
صاف اور کٹی ہوئی پیاز 400 گرام
ہلدی دو چائے کے چمچ
پانی ایک لیٹر
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
شہد حسب ذائقہ
تیار کیسے کریں؟
پانی کو ایک برتن مین ڈال کر اُبلنے کے لئے رکھ دیں، پھر اس میں ادرک اور پیاز کو شامل کریں، پھر ادرک کی کچھ مقدار سلائیس کرکے ڈالیں جس کے اوپر ہلدی کو چھڑک دیں۔ اب چولہے کی آنچ کو دھیما کردیں اور اجزاء کو کچھ منٹ تک اُبلنے دیں۔جتنی دیر تک آپ اُبالیں گے، یہ محلول اتنا ہی تیز اور مددگار ثات ہوگا۔
بس یہ مشروب تیار ہوگیا اور اسے روزانہ دو دفعہ یا ہر سگریٹ پینے کے بعد استعمال کریں تاکہ پھیپھڑے صاف ہوسکیں۔
اگر ممکن ہو تو زیادہ سے زیادہ وقت تک تمباکو نوشی سے گریز کرتے ہوئے اس مشروب کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
آپ اپنے پھیپھڑوں کو جتنا وقفہ دیں وہ اتنے ہی زیادہ صحت مند اور مضبوط ہوں گے۔
ایک بار جب آپ سگریٹ چھوڑنے کے لیے تیار ہوجائیں تو اس مشروب کو پینا جاری رکھیں۔
اس سے سگریٹ کی طلب کے وقت آپ کو اپنی توجہ مرکوز رکھنے اور جسمانی توانائی میں بہتری میں مدد ملے گی۔
اس نسخے کو ایک یا دو ہفتے تک آزمائیں اور پھیپھڑوں میں فرق کو خود محسوس کریں۔

TOPPOPULARRECENT