Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / سہارنپور تشدد : بھیم آرمی کے قائدین کی تلاش

سہارنپور تشدد : بھیم آرمی کے قائدین کی تلاش

مظفرنگر ، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے بھیم آرمی کے کئی کارکنوں پر دلت تنظیم کیلئے اس ضلع کے شوکرتل میں فنڈز وصول کرنے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ الزام ہے کہ انھوں نے پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے عوام سے اس ضلع کے موضع راٹھیری میں 14 جون کو منعقد شدنی پنچایت میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے گزشتہ روز شوکرتل میں ایک کیمپ کو برخاست کردیا جسے کارکنوں نے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے قائم کیا تھا۔ اور وہاں سے پمفلٹس اور ڈونیشن باکس وغیرہ بھی ہٹا دیئے گئے۔ آئی پی سی کے سیکشن 153 (فساد مچانے کے ارادے سے ہجوم کو بھڑکانا) اور سیکشن 420 (دھوکہ دہی) کے تحت ایک کیس کئی کارکنوں بشمول امیت کمار، ببلو اور ہریش کے خلاف درج رجسٹر کیا گیاہے، جو مفرور ہیں۔دریں اثناء سہارنپور پولیس نے بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر اور اس کے دیگر مفرور قائدین کے تعلق سے اطلاع دینے پر انعام کا اعلان کیا ہے۔ وہ سہارنپور میں ذات پات پر مبنی تشدد میں اپنے مبینہ رول کے سلسلے میں مطلوب ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT